گزشتہ: میں دیوسائی ہوں

بدھ 02 اگست 2017

صبح ہوتے ہیں ہم نے کیمپ پیک کیے اور سکردو کیلئے روانہ ہوگئے۔

 

دیوسائی

دیوسائی

سکردوشہر سے پہلے ہم نے سدپارہ جھیل کا نظارہ کیا۔ یہ قدرتی جھیل بھی بہت خوبصورت ہے اور اسے سکردو شہر کو پانی دینے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جھیل کے آخر میں سدپارہ ڈیم بھی ہے۔

 

سدپارہ جھیل سکردو

سدپارہ جھیل سکردو

 

ہمارا ارادہ سکردو پہنچ کرہی ناشتہ کرنے کا تھا مگر ہم 11 بجے سکردو پہنچے اور پورے سکردو شہر میں ہمیں کسی جگہ پر بھی ناشتہ نہ ملا۔ ہر ہوٹل والا یہی کہتا تھا کہ ناشتہ تو صبح کے وقت ہوتا ہے۔ خیر بڑی مشکل سے بس اڈے کے پاس ایک ہوٹل ملا جس نے آملیٹ بنانے کا کہا اور کہا کہ وہ روٹیوں پر گھی لگا کر ہمارا پراٹھا کھانے کا نشہ دور کردیگا۔ ہم صبح کے بھوکے تھے اسی پر اکتفا کیا اور سیر ہو کر کھایا۔ آج ہمارا ارادہ دو جھیلوں، شنگریلہ رسارٹس اور شگر قلعے کی سیر کرنے کا تھا۔ سکردو شہر سے تقریبا 20 منٹ کی مسافت پر شنگریلا رسارٹس اور لوئر کچورا جھیل آتی ہے۔ یہاں کی داخلہ فیس 300 روپے فی کس ہے۔

داخلہ فیس شنگریلا ریسارٹس

داخلہ فیس شنگریلا ریسارٹس

شنگریلہ ریسارٹس اور لوئر کچورا جھیل سیاحوں میں بہت ذیادہ مقبول ہیں۔

لوئر کچورا جھیل شنگریلا رسارٹس

لوئر کچورا جھیل شنگریلا رسارٹس

 

شنگریلا سکردو

شنگریلا سکردو

یہاں ایک منفرد ریستوران بھی ہے جوکہ ایک ہوائی جہاز میں بنایا گیا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ یہ ہوائی جہاز اسی جگہ پر گر کر تباہ ہواتھا۔

ریستوران شنگریلا ریسارٹس

ریستوران شنگریلا ریسارٹس

لوئر کچورا جھیل شنگریلا ریسارٹس سکردو

لوئر کچورا جھیل شنگریلا ریسارٹس سکردو

شنگریلہ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد ہم اپرکچورا جھیل کی طرف روانہ ہوگئے۔ یہ ایک خوبصورت قدرتی جھیل ہے اور اسکی گہرائی 70 فٹ ہے۔ اس جھیل تک جانے کیلئے آپ کو تقریبا 10 سے 15 منٹ پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

اپر کچورا جھیل سکردو

اپر کچورا جھیل سکردو

اپر کچورا جھیل سے ہم واپس سکردو شہر آئے اور شگر کی طرف چل دیئے۔ ہمارا خپلو جانے کو بہت دل کر رہا تھا مگر وقت کی قلت کیوجہ سے ہم خپلو نہ جا سکے۔ سکردو شہر سے شگرفورٹ تقریبا 30 کلومیٹر کا سفر ہے اور راستے میں کولڈ ڈیزرٹ بھی آتا ہے۔ میرے خیال میں کولڈڈیزرٹ کو بلتی زبان میں کٹاپنا کہتے ہیں۔

 

کولڈ ڈیزرٹ ، کٹاپنا سکردو

کولڈ ڈیزرٹ ، کٹاپنا سکردو

شگر

شگر

شگر فورٹ کی داخلہ فیس 300 روپے فی کس ہے۔ یہ بہت خوبصورت قلعہ ہے جسے سیرینہ نے بڑی مہارت سے بحال کیا۔ اگرچہ یہ بہت خوبصورت اور اعلی پائے کا قلعہ میں مگر میرے خیال میں التیت اور بلتیت قلعے اس سے کافی بہتر ہیں۔

 

شگر قلعہ

شگر قلعہ

شگر قلعہ

شگر قلعہ

 قلعے سے واپسی پر ہم شگر پولو گراونڈ میں ذندگی کے پہلے پولو میچ  سے لطف اندوز ہوئے۔

سکردو پہنچ کر ہم بس اڈے کے پاس اسی ہوٹل پر پہنچے، کھانا کھایا اور رات کو وہاں ہی قیام کیا۔

Comments

comments